وزیراعظم کی  بھارت کو 'کیش ٹرانسفر پروگرام' کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش

اپ ڈیٹ 11 جون 2020 02:58pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اپنے کامیاب 'کیش ٹرانسفرپروگرام' کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کرائی جس کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے حکومتی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں گزارسکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اپنے کامیاب 'کیش ٹرانسفرپروگرام' کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام بھارت سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب خاندانوں کو کورونا وبا سے نمٹنے کےلئے شفاف طریقے اور کامیابی سے 9 ہفتوں میں ایک کروڑ سے زائد خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے۔